سونے کی قیمت میں معمولی کمی

بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالرز اضافے سے 1807 ڈالرز ریکارڈ


Business Reporter February 23, 2021
بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالرز اضافے سے 1807 ڈالرز ریکارڈ (فوٹو : فائل)

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ روز بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالرز اضافے سے 1807 ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی کے ساتھ 94 ہزار 907 روپے رہی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 1410 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں