درآمدی گیس کی خاطر مقامی فلیئرگیس کو لائسنس جاری نہ کرنے سے 40ارب کا نقصان

ممبر گیس اوگرا نے قائم مقام چیئرمین اوگرا کو خط لکھ کر ایکشن کی سفارش کردی ہے۔


Zaigham Naqvi February 24, 2021
ممبر گیس اوگرا نے قائم مقام چیئرمین اوگرا کو خط لکھ کر ایکشن کی سفارش کردی ہے۔ فوٹو : فائل

اوگرا کی جانب سے فلئیرگیس کے استعمال میں رکاوٹ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اوگرا کی طرف سے درآمدی گیس کی خاطر مقامی فلیئرگیس کو 4 سال سے لائسنس جاری نہ کرنے کے باعث 40ارب روپے سے زائدنقصان ہوچکا ہے جب کہ ممبر گیس اوگرا نے قائم مقام چیئرمین اوگرا کو خط لکھ کر ایکشن کی سفارش کردی ہے۔

مختلف فیلڈز سے 100ملین کیوبک فٹ یومیہ فلئیرگیس نکل رہی ہے،درآمدی گیس کی راہ میں سہولت جبکہ ملکی گیس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے،اوگرا افسران کا یہ اقدام مس کنڈکٹ اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔