2014 تبدیلی کاسال پورے ملک کی تقدیر بدلے گی عمران خان

بیوروکریسی سے ڈنڈے کے ذریعے نہیں بہتررویہ کے ذریعے اچھا کام لیاجاسکتا ہے، عمران خان


Express News January 06, 2014
بیوروکریسی سے ڈنڈے کے ذریعے نہیںبہتررویہ کے ذریعے اچھا کام لیاجاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء پاکستان کیلئے تبدیلی کا سال ہو گا اور اس میں پورے ملک کی تقدیر بدلے گی۔

خیبر پختونخوا میں اختیارات نچلی سطح تک عام لوگوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں جو اس ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے، یہ بات انہوں نے خیبر پختونخوا میں اٹھائے جانے والے اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 photo 9_zpsdfc4a0f0.jpg

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، سپیکر اسد قیصر، ایم این اے جہانگیر ترین، چیف سیکریٹری محمد شہزاد ارباب، وزیرتعلیم محمد عاطف، وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی، پی ٹی آئی کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور دوسرے اہم رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پورے ملک کی نظریں خیبر پختونخوا میں حکومتی اقدامات پر ہیں جہاں میرٹ کی بنیاد پر ایک جامع نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔بیوروکریسی سے ڈنڈے کے ذریعے نہیں بلکہ ترغیب اور بہتر رویہ کے ذریعے اچھا کام لیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں