پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کے 2 سال مکمل

27فروری2019 کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر شاہینوں نے منہ توڑ جواب دیا تھا۔


آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ’’صدائے پاکستان‘‘ جاری کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے 2 سال مکمل ہو گئے۔

27فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کے2لڑاکا طیاروں کو گرا کر ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا،پاک فضائیہ نے اس کامیابی کو ''آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ''کا نام دیا تھا.

بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں گھسے لیکن شاہینوں سے بچنے کے لیے اپنا پے لوڈ گرا کر بھاگ نکلے جس سے چند درختوں کو نقصان پہنچا۔ اگلے ہی دن پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

دریں اثناء پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے اپنا نیا ملی نغمہ " صدائے پاکستان" جاری کر دیا ہے جسے گلوکار علی حمزہ نے گایا جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کئے، عکسبندی مشہور ڈائریکٹر زوہیب قاضی نے کی ہے۔ یہ ترانہ پاک فضائیہ کے سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں