سندھی تہذیب باسیوں کے لیے باعث فخرہے مایاخان

مایا خان شومیںفضیلہ قاضی،بنیتامارشل،عظمیٰ طاہر،گلوکارہ شہنیلا اور دیگر کی شرکت


Cultural Reporter January 07, 2014
سندھی ثقافت پر ایکسپریس انٹرنٹیمنٹ کے خصوصی پروگرام ’’مایا خان شو‘‘ میں میزبان مایا خان کا فضیلہ قاضی اور دیگر کے ساتھ ایک انداز  ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے پیش کیا جانے والا ناظرین کا پسندیدہ پروگرام مایا خان شو میں سندھ کی ثقافت پر خصوصی پروگرام پیش کیا گیا۔

،اس موقع پر مایا خان کا کہنا تھا کہ سندھ کی سرزمین اپنے اندر خوبصورت رنگ سمیٹے ہو ئے ہے، ہزاروں سال پرانی تہذیب کا حامل صو بہ سندھ یہاں کے رہنے والوں کے لیے باعث ِ فخرہے،پاک ٹاور میں جا ری سندھ فیسٹیول سے ما یا خان شو کا براہ راست پروگرام پیش کیا گیا۔



جس میں سندھی کلچر کو خو بصو رتی سے اجاگرکیا گیا ،اس مو قع پرٹیلی ویژن کے معروف فنکاروں فضیلہ قاضی، بنیتا ما رشل ،عظمیٰ طاہر ،فیصل نقوی اور سندھ کی معروف سنگر شہنیلا نے بھی شرکت کی، اس موقع پر موجود مہمانوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے رسم و رواج ،ملبوسات ،جیو لری سب ہی اپنی مثال آپ ہیں، پروگرام میں مو جود تمام مہمانوں نے سندھی ملبوسات اور اجرک اوڑھ رکھی تھی، اپنی انفرادیت اور دلچسپی کے حوالے سے یہ ایک عمدہ شو تھا، شو کے اختتام پر مہمانوں نے اسٹالز سے شاپنگ بھی کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں