سینیٹ انتخابات آصف زرداری کے ایک تیر سے دو شکار

حکومت ،پی ڈی ایم چِت،چیئرمین سینیٹ کیلیے یوسف گیلانی مضبوط امیدوار


افضال طالب March 04, 2021
حکومت ،پی ڈی ایم چِت،چیئرمین سینیٹ کیلیے یوسف گیلانی مضبوط امیدوار۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری نے سینیٹ انتخابات میں ایک تیرسے دوشکار کرتے ہوئے حکومت اورپی ڈی ایم کوچاروں شانے چت کردیا۔

آصف زرداری نے سینیٹ انتخابات میں ایک تیرسے دوشکار کرتے ہوئے حکومت اورپی ڈی ایم کوچاروں شانے چت کردیا جس سے آئندہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل اورپی ٹی آئی کیلئے مشکلات بڑھتی نظرآرہی ہیں۔

دوسری طرف سپریم کورٹ کا سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے نہ کرانا،الیکشن کمیشن کا این اے 74 میں مخصوص پولنگ سٹیشنوں کی بجائے پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب اورآئندہ سینٹ انتخابات میں جدید مشینری کے استعمال کے اعلان سے تبدیلی کے آثاردکھائی دیتے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کی جیت میں واضح ہوگیا اور اب یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔ پیپلز پارٹی کا اگلا ہدف چیئرمین سینٹ ہوگا،جس کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے اٹھارویں ترمیم کے بعد منتخب حکومتیں عدالتی، الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر ختم ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں