ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم کا درآمدی آرڈر دینے کا فیصلہ

7 مارچ اور 8 مارچ کو 55، 55 ہزار ٹن گندم کے حامل دو بحری جہاز بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں، چئیرمین ٹی سی پی


Ehtisham Mufti/ March 04, 2021
رواں سال مجموعی طور پر 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی، ریاض میمن۔ فوٹو:فائل

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم کی مقامی ضرورت پورا کرنے کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گندم کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزسے خصوصی بات کرتے ہوئے ٹی سی پی کے چئیرمین ریاض میمن نے بتایا کہ ٹی سی پی کو گندم کی درآمدات کے لئے 7 پیشکشیں موصول ہوئیں تھیں، جن میں سے ٹی سی پی نے گندم کی سب سے کم قیمت میں فراہمی کی پیشکش جوکہ 332.44 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے کی کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو منظوری کےلیے بھیج دیا ہے۔

ریاض میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم روس سے درآمد کی جارہی ہے، اور 7 مارچ اور 8 مارچ کو 55، 55 ہزار ٹن گندم کے حامل دو بحری جہاز بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ 10 مارچ تک ٹی سی پی کی جانب سے درآمد ہونے والی گندم کی مقدار 22 لاکھ میٹرک ٹن ہوجائے گی۔ ٹی سی پی رواں سال مجموعی طور پر 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں