گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز اضافے سے 7 ارب 15 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔


Business Reporter March 05, 2021
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز اضافے سے 7 ارب 15 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک اف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب 13کروڑ 35لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 6 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 97 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز اضافے سے 7 ارب 15 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں