خوابوں کی تعبیر

آخر میں اس کو مار دیتا ہوں۔


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

پانی کی بوتل مانگنا
ادریس شہزاد ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر ہوں اور مجھے بہت زیادہ پیاس لگی ہے ۔ میں اپنی امی سے کہتا ہوں کہ ہمسائیوں کے گھر سے کچھ بوتلیں ہی مانگ لائیں مگر امی منع، کر دیتی ہیں اور میں پیاسا ہی پانی کے انتظار میں بیٹھا رہتا ہوں ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بھتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

بدن سے بو آنا
انیسہ،گوجرانوالہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کسی بہت پیارے مقام پر ہوں اور میں محسوس کرتا ہوں کہ میری بغل کی بو، سے سارے پریشان ہو رہے ہیں ۔ ایک دوست کو غور سے اپنی طرف دیکھتا پا کر میں اور نروس ہو جاتا ہوں اور دل میں ارادہ کرتا ہوں کہ لازمی میں اس کا علاج کراوں گا ، مگر ایک دوسرے دوست نے جب میرا مذاق اڑانا شروع کیا تو میں اور زیادہ شرمندہ ہو گیا ، اور تیزی سے اٹھ کے گھر چلا جاتا ہوں مگر شرمندگی اس قدر ہوتی ہے کہ میں دل میں ارادہ کرتا ہوں کہ اب ان سے نہیں ملوں گا ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

خوبصورت باغ کی سیر
سلیمہ خان ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی بہت خوبصورت باغ میں ہوں اور رنگا رنگ پھول کھلے دیکھ رہی ہوں ، وہاں ایک فوارہ بھی ہے اور بہت رنگین پانی اس میں سے نکل رہا ہوتا ہے ۔ اور ایک حوض میں رنگ برنگی مچھلیاں تیر رہی ہوتی ہیں، میں رشک سے اس کو دیکھتی جاتی ہوں ۔ اسی اثناء میں میرے میاں قریب آتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ یہ باغ اور اس سے ملحقہ گھر ہم نے خرید لیا ہے ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

بد مزہ کھانا
سدرہ مقبول، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے سسرالی رشتے داروں کے گھر دعوت پہ گئی ہوں اور جو کھانا وہ ہم کو کھلاتے ہیں ۔ وہ اتنا بدذائقہ ہوتا ہے کہ مجھ سے بالکل بھی نہیں کھایا جاتا ، البتہ میزبان خوشی سے کھا رہے ہوتے ہیں اور مجھ سے بھی پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ کیسا لگ رہا ہے۔ وہ اتنا بدذائقہ ہوتا ہے کہ ایک نوالہ لینے سے بھی متلی ہونے لگ جاتی ہے ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

سانپ سے ڈر جانا
صدیق اکبر، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کے صحن میں ایک سانپ آ گیا ہے اور سب اس کو دیکھ کے چیخیں مار رہے ہیں۔ میں بھی خود بہت زیادہ ڈر جاتا ہوں اور اپنے ابو سے کہتا ہوں کہ اب میں اس گھر میں نہیں رہوں گا ، میری امی بھی بہت زیادہ ڈر جاتی ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

سانپ مارنا
قادر حسین، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا، کہ میں اپنے کمرے میں ہوں اور ادھر اچانک میری نظر فرش پہ پڑتی ہے جہاں ایک لمبا سیاہ سانپ ہوتا ہے ۔ میں جلدی سے اٹھ کر ایک چھڑی سے اس کو مارنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ کمرے میں وہ تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتا ہے اور میں اس کے پیچھے بھاگتا ہوں، آخر میں اس کو مار دیتا ہوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے کسی دشمنی میں آپ کو کامیابی حاصل ہو گی اور مشکلات کا خاتمہ ہونے سے وسائل و مال میں بہتری ہو گی ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ کسی بھی منگل یا ہفتے کو کالے ماش ،کالے چنے صدقہ کے طور پہ دیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں