پرویزمشرف کے بیرونی دوست میدان میں کودپڑےمعاشی وسیاسی مددکی پیشکش

سابق صدر کو بھجوائے گئے خط میں یقین دہانی کرادی،غداری کا مقدمہ رکوانے کیلیے جلد برطانوی وزیراعظم سےبھی ملاقات کرینگے


Online January 07, 2014
فوری طورپر پرویزمشرف کو 15لاکھ پائونڈارسال کردیے جائیں گے۔فوٹو:فائل

سابق صدر پرویزمشرف کو بیرونی دوستوں نے غداری مقدمے کے اخراجات میں معاشی اورسیاسی مددکرنے کی پیشکش کی ہے اورکہا ہے کہ وہ اپنالندن میں واقع فلیٹ فروخت نہ کریں۔

سابق صدر پرویزمشرف کوبھجوائے گئے خط میں پرویزمشرف کوبھرپور مدداور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ خط لندن میں موجود پرویز مشرف کے دوستوں نے ارسال کیاہے جس میں پرویزمشرف سے کہاگیا ہے کہ فوری طورپر پرویزمشرف کو 15لاکھ پائونڈارسال کردیے جائیں گے۔ باقی معاملات میں بھی پیشرفت جاری ہے۔ جلدبرطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ پاکستان پرسیاسی دبائوڈال کر پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کورکوائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں