ٹیسٹ چیمپئن شپ بھارت نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

عالمی رینکنگ میں بھی دوسری پوزیشن پر قابض،پاکستان کا پانچواں نمبر


Sports Reporter March 07, 2021
عالمی رینکنگ میں بھی دوسری پوزیشن پر قابض،پاکستان کا پانچواں نمبر

لاہور: بھارت نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا،ٹرافی کیلیے جون میں لارڈزکے تاریخی میدان پر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا،بلوکیپس عالمی رینکنگ میں بھی دوسری پوزیشن پر قابض ہوگئے،پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کو چوتھے اور آخری احمدآباد ٹیسٹ میں اننگز اور 25رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر جگہ بنالی، بھارت نے17میں سے 12 میچز جیت کر 72.2پرسنٹیج پوائنٹس حاصل کیے ہیں،11 ٹیسٹ میں 7فتوحات کے ساتھ کیویز(70.0) دوسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا (69.2) تیسری،انگلینڈ (61.4) چوتھی، پاکستان (43.3) پانچویں،ویسٹ انڈیز(33.3) چھٹی، جنوبی افریقہ(30.3) ساتویں، سری لنکا(16.7) آٹھویں اور بنگلہ دیش(0) نویں پوزیشن پر ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون میں لارڈزکے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا۔دوسری جانب بھارت نے آئی سی سی رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جماتے ہوئے نیوزی لینڈ کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا، بلو کیپس 122پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔

نیوزی لینڈ(118) دوسرے اور آسٹریلیا(113) تیسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد ٹاپ 10میں انگلینڈ (105)، پاکستان(90)، جنوبی افریقہ(89)، سری لنکا(83)، ویسٹ انڈیز(80)، افغانستان(57) اور بنگلہ دیش (51) شامل ہیں،بیٹسمینوں میں کین ولیمسن پہلے، اسٹیون اسمتھ دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے،جو روٹ چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، بابر اعظم چھٹے،ہینری نکولز ساتویں، روہت شرما آٹھویں، چتیشور بجارا دسویں نمبر پر ہیں۔ بولرز میں پیٹ کمنز، نیل ویگنر، جوش ہیزل ووڈ، ٹم ساؤدی،جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، کاگیسو ربادا، جسپریت بمرا اور مچل اسٹارک ٹاپ 10میں شامل ہیں،ٹاپ 5آل راؤنڈرز جیسن ہولڈر، رویندرا جڈیجا، بین اسٹوکس، شکیب الحسن اور روی چندرن ایشون ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں