فری لانسرز اور آن لائن کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

امریکی کمپنی سے رقم وصول کرنے والوں میں 12 ہزار سے زائد نان فائلرز ہیں، ایف بی آر حکام


Ehtisham Mufti March 09, 2021
امریکی کمپنی سے رقم وصول کرنے والوں میں 12 ہزار سے زائد نان فائلرز ہیں، ایف بی آر حکام(فوٹو، فائل)

MANCHESTER, UNITED STATES: ایف بی آر نے فری لانسرز اور آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان کا فیصلہ کرلیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں ایف بی آر کمشنر آف شور ٹیکس اور ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ٹیکس نے مشترکہ طورپر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے انکشاف کیاہے کہ بیرون ملک مصنوعات اور خدمات فروخت کرنے والے ٹیکس ادا نہیں کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق امریکی کمپنی Payoneer نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر ادائیگیاں کی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران اس امر کی نشاندہی ہوئی ہے کہ مزکورہ امریکی کمپنی نے 60 ارب روپے 75615 افراد کو ادا کیے ہیں لہذا اس امریکی کمپنی سے رقم وصول کرنے والے 45012 افراد پر ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق امریکی کمپنی سے رقم وصول کرنے والوں میں 12 ہزار سے زائد نان فائلرز ہیں۔ حکام نے بتایاہے کہ مذکورہ امریکی کمپنی میں اکاؤنٹ بنانے کے بعد مقامی موبائل بینک یا کمرشل بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہورہی ہے ان معلومات کی بنیاد پرایف بی آر نے مذکورہ امریکی کمپنی کی رقم منتقل کرنے والے 27 بینکوں کو بھی تحقیقات میں شامل کیا ہے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں