عورت مارچ کو مغربی ایجنڈا قرار دینا غلط ہے میشا شفیع

قصہ ختم کرنے کے لیے ساری عوتوں کو ایک ہی بار بند کردو، گلوکارہ


ویب ڈیسک March 11, 2021
حقیقت تو یہ ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے آج بھی کھلے عام گھوم رہے ہیں اور بچے باہر جانے اور کھیلنے سے قاصر ہیں (فوٹو : فائل)

گلوکارہ میشا شفیع نے کہا ہے کہ عورت مارچ کو محض ایک مغربی ایجنڈا قرار دیا جارہا ہے جو کہ غلط ہے، قصہ ختم کرنے کے لیے ایک ہی بار تمام عورتوں کو بند کردو۔

اپنے ٹویٹ میں میشا شفیع نے کہا کہ جب معاشرے میں ایک متاثرہ، حملے کی زد میں گھرے اور دیوار سے لگائے گئے طبقے نے عالمی دن کے موقع پر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تو اس روز مکروہ اور مشتبہ لوگوں نے اس تقریب کو بھی تاریک اور مبہم بنا دیا۔



میشا شفیع نے یہ بھی کہا کہ اس بار یہ معاملہ ایک لڑکی کے پوسٹر سےشروع ہوا جس میں ایک مولوی کا بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ذکر تھا۔



گلوکارہ کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے آج بھی کھلے عام گھوم رہے ہیں اور بچے باہر جانے اور کھیلنے سے قاصر ہیں لیکن عورت مارچ کو محض ایک مغربی ایجنڈا قرار دیا گیا ہے۔



اپنی ٹویٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ قصہ ختم کرنے کے لیے ایک ہی دفعہ ساری عورتوں کو بند کردو اس طرح نہ ہم رہیں گے اور نہ تم۔



میشا شفیع نے مزید کہا کہ ''جینیات'' میں بھی مسٔلہ ہے اور جینز پہن کر پھرنے میں بھی مسٔلہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں