غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام

جناح ٹرمینل پر مسافر گرفتار، 31 ہزار ریال اور 78 ہزار درہم چھپا کردبئی لے جارہاتھا,کسٹمز حکام


Business Desk January 08, 2014
جناح ٹرمینل پر مسافر گرفتار، 31 ہزار ریال اور 78 ہزار درہم چھپا کردبئی لے جارہاتھا۔ فوٹو: فائل

محکمہ کسٹمز نے ملک سے غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بناکرایک شخص کوگرفتارکرلیا۔

منگل کو محکمہ کسٹمز سے جاری کردہ بیان کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ کراچی پر تعینات پاکستان کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے حیدرآباد کے رہائشی ایک پاکستانی شہری سعید احمد شیخ کو گرفتار کرلیا جو پی آئی اے کی پرواز پی کے 213 سے دبئی جا رہا تھا، اس مسافر سے تلاشی لینے پر 31 ہزار سعودی ریال اور 78ہزار یواے ای درہم ملے جس کی مجموعی مالیت 32ہزار امریکی ڈالر یا 33 لاکھ پاکستانی روپے تھی اور یہ غیرملکی کرنسی اس نے اپنے موزوں اور جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔

 photo 7_zps98c5e1ad.jpg

محکمہ کسٹمز کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ یاد رہے کہ یہ چند دنوں میں کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش کا دوسرا واقع ہے، گزشتہ دنوں بھی محکمہ کسٹمز نے پاکستان سے لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں