گندم چینی چائے کی پتی اور خوردنی تیل کی درآمد میں بڑا اضافہ

گندم سو فیصد اور تیل کی درآمد میں 39 فیصد اضافہ، چینی کا بل دو ارب سے بڑھ کر 20 ارب، پتی 50 سے 61 ارب پر پہنچ گئی


Business Reporter March 18, 2021
گندم سو فیصد اور تیل کی درآمد میں 39 فیصد اضافہ، چینی کا بل دو ارب سے بڑھ کر 20 ارب، پتی 50 سے 61 ارب پر پہنچ گئی (فوٹو : فائل)

رواں مالی سال 2020-21ء کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران غذائی اشیا کی درآمد میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا اور پاکستان کا غذائی درآمدی اشیا کا درآمدی بل 867 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران گندم کی درآمد 100 فیصد بڑھ گئی، اس عرصے میں 147 ارب روپے کی گندم درآمد کی گئی۔

اسی عرصے میں چینی کا درآمدی بل 2 ارب سے بڑھ کر 20 ارب روپے تک پہنچ گیا، 2 سو 57 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا جس سے خوردنی تیل کا درآمدی بل 39 فیصد بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے آٹھ ماہ میں 61 ارب روپے کی چائے کی پتی درآمد کی گئی جب کہ گزشتہ سال 50 ارب روپے کی چائے کی پتی درآمد کی گئی تھی جب کہ دیگر اشیائے خورد و نوش کا درآمدی بل 2 سو 57 ارب روپے رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں