پاکستان اورکویت نے ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق کرلیا شاہ محمود قریشی

سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی پالیسیاں انتہائی حوصلہ افزا ہیں، کویتی وزیر خارجہ


APP/Numainda Express March 19, 2021
سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی پالیسیاں انتہائی حوصلہ افزا ہیں، کویتی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اورکویت نے ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر المحمد الصباح نے ملاقاتیں کیں، جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ نے ان کو دوبارہ تقرری پر مبارک پیش کی۔

ملاقات کے بعد شیخ ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے، تجارت بڑھانے اور طویل عرصہ سے حل طلب ویزا مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کویتی وزیر خارجہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی پالیسیاں انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں