خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

BERLIN: گرمی میں پیدل چلنا
مسز شکیل ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے میاں پتہ نہیں کس جگہ پہ پیدل جا رہے ہیں ۔ گرمی کی وجہ سے میں ان کو کہتی ہوں کہ ذرا دیر کو کسی درخت کے نیچے کھڑے ہو جائیں تاکہ کچھ ریسٹ مل سکے ۔ مگر جو درخت دور سے گھنے نظر آتے ہیں قریب سے ان کی شاخیں اتنی چھدری ہوتی ہیں ۔ ہم تنگ آ کر مسلسل چلتے ہی جاتے ہیں۔ میں ان سے کہتی ہوں کہ کاش ہم ایک چھتری ہی لے آتے یا شام کو آ جاتے تا کہ اتنی گرمی میں تو نہ چلنا پڑتا ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

سرسبز قطعے پر چہل قدمی
سائرہ شہباز ، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میری امی ایک بہت سر سبز قطعے پہ چل رہے ہیں اور میری والدہ زیر لب کچھ تلاوت کرتی جا رہی ہیں ۔ میں بہت خوشی محسوس کرتی ہوں اور گہری گہری سانسیں لے کر ٹھنڈی ہوا اندر کھینچتی ہوں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کمرے میں قید
ارم مرشد ، شاہ کوٹ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں جیسے کسی بند جگہ میں ہوں اور وہاں سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوتا، میں دیواریں ٹٹول ٹٹول کر چلتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ شائد کوٰئی ایسی جگہ مل جائے جہاں سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ بھی ہو ۔ مگر کہیں سے بھی کوئی راستہ نظر نہیں آتا ، اور خود کو بند جگہ پہ تصور کر کر کے میرا دل کافی زیادہ گھبرا رہا ہوتا ہے ۔ میں زور زور سے آوازیں بھی دیتی ہوں کہ شائد کوئی میری آواز سن لے مگر کوئی نہیں آتا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

تنہائی میں رونا
جمال صدیقی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ پتہ نہیں کس جگہ ہوں مگر بہت زیادہ رو رہا ہوں اور خوب چلا رہا ہوں، ذہن میں ہے جیسے یہی میرا گھر ہے، جبکہ وہ کوئی اجنبی سا گھر ہے جس کو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ میں دیکھتا ہوں کہ کوئی وہاں ہے کہ نہیں مگر میرے علاوہ کوئی نہیں ہوتا ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

ناہموار جگہ پر مشکل سے چلنا
کلثوم علی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی اونچی نیچی جگہ پہ چل رہی ہوں، جہاں ریت ہی ریت ہے اور مجھ سے چلا نہیں جا رہا ۔ میں جوتی اتار کے چلنے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید اس سے جلدی قدم لے سکوں مگر اس سے میری رفتار اور کم ہو جاتی ہے اور میرے پاوں ریتلی زمین میں دھنس دھنس جاتے ہیں ۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوء دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رھا ہے۔ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپکے لئے پریشانی کا باعث بنے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم۔کا ورد کیا کریں۔

خوشبودار بوٹی سلگانا
سعد منظور، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی دوست کے گھر ایک محفل میں شریک ہوں اور کسی بہت خوشبو دار بوٹی کو سلگاتا ہوں اور ادھر موجود لوگوں کے درمیان اس کو سلگا کر دھونی دے رہا ہوں۔ مجھے خود اس کی خوشبو سے دل و دماغ میں تازگی کی لہریں محسوس ہو رہی ہوتی ہیں اور میں سوچتا ہوں کہ گھر جاتے ہوئے دوست کے ابو سے دریافت کروں گا کہ یہ کونسی بوٹی تھی جو اتنی خوشبو دار تھی ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ حصول علم و حکمت کا شوق اور جستجو پیدا ہوگی ۔گھر میں بھی آرام و سکون رہے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

کپڑوں پر نشان پڑنا
شگفتہ اکرم ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میری امی نے ہم کو کچھ کپڑے دئیے ہیں اور میں یہ دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہوں کہ ایک جگہ کافی نشان لگے ہوتے ہیں جیسے کسی چکنی چیز سے رگڑا گیا ہو، میں یہ دیکھ کر کافی پریشان ہو جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ جلدی سے دھو لوں تا کہ امی کو پتہ نہ چلے ۔ میں ان کو دھونے کے لئے ٹب میں ڈال دیتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ پانی اتنا گدلا ہوتا ہے کہ دھلنے کے بعد بجائے صاف ہونے کے وہ مزید گندے ہو جاتے ہیں ۔ یہ دیکھ کر میں بہت زیادہ ڈر جاتی ہوں۔
تعبیر: خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کاروباری، تعلیمی یا صحت کے سلسلے میں کوئی مشکل پیش آسکتی ہے۔ آپ پابندی سے نماز ادا کریں اور استغفار کریں۔

پائوں گندگی میں لتھڑنا
محمد سبحان احمد، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ننگے پاوں کسی جگہ چلتا جا رہا ہوں ۔ راستہ کافی گندگی والا ہے اور میں گندگی سے بچ کر چلنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اس کے باوجود میرے پاوں اس میں لتھڑ جاتے ہیں اور میں پانی تلاش کرنے کی کافی کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح اس سے نجات حاصل کر سکوں ۔
تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

رس بھرے انگور
مراد شاہد ، شیخوپورہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میرے ایک دوست نے مجھے اپنے فارم سے بہترین رس بھرے انگور بھیجے ہیں جو میں اہنے ہمسائیوں کو بھی بانٹتا ہوں ۔ سب لوگ اس کے ذائقے کی تعریف کرتے ہیں۔ میں اس کو اپنے والدین کو بھی بھیجنے کے لئے الگ کر لیتا ہوں۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

باغ کا اجڑنا
بسمہ خان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرا سر سبز باغ بالکل اجڑا سا ہے کوئی بھی درخت سالم نہیں رہتا، کیاریوں میں پھول یا بیلیں بھی باقی نہیں ہیں۔ میں یہ سب دیکھ کر کافی اداس ہوتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ کسی دوسرے مالی کو بلا کر لاوں اور دوبارہ سب کچھ لگوائوں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

باجا بجا کر پیسے مانگنا
شازیہ مقصود ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں مارکیٹ میں پھر رہی ہوں اور میرے ہاتھ میں ایک باجا نما چیز ہے جو میں بجا کر پیسے لینا چاھتی ہوں مگر کوئی بھی مجھے پیسے نہیں دیتا ، تنگ آ کر میں ادھر ادھر دیکھنا شروع کر دیتی ہوں کہ شاید مجھے کہیں سے کچھ گرے ہوئے پیسے مل جائیں ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ھمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

گھر میں کالا کتا
فاطمہ شجاع ، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کے باغ میں چہل قدمی کر رہی ہوں اور اچانک گیٹ سے کوئی کالا سیاہ کتا اندر آ جاتا ہے ۔ میں. تیزی سے آگے بڑھتی ہوں کہ اس کو باہر نکالوں مگر وہ بجلی کی سی تیزی سے گھر کے اندرونی حصے کی طرف چلا جاتا ہے۔ اندر جا کے وہ کچن میں جگہ جگہ برتنوں کے اوپر سے گزرتا ہے اور ہر چیز کو گراتا چلا جاتا ہے ۔ میں ایک جھاڑو اٹھا کے اس کو باہر نکالنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہوتی ہوں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مجھے یہ پریشانی ہوتی ہے کہ اب میں کیسے یہ سب صاف کروں گی ۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

بھیڑیا حملہ کرتا ہے
زاہد منظور، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی ویران پہاڑی علاقے سے گزر رہا ہوں ۔ اچانک گاڑی کے سامنے ایک. بھیڑیا آ جاتا ہے۔ بریک لگاتے لگاتے بھی گاڑی اس،سے ٹکرا جاتی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ شائد وہ مر گیا ہے۔ میں جلدی سے اتر کے اس کو دیکھتا ہوں ایک نظر میں مجھے وہ مردہ لگتا ہے، مگر جیسے ہی میں اس کو الٹ کے دیکھتا ہوں، وہ ایک دم سے اٹھ جاتا ہے اور مجھ پہ حملہ کر دیتا ہے۔ میں بہت تیزی سے بھاگتا ہوں مگر وہ مجھ پہ چھلانگ لگا دیتا ہے اور میں اس کے تیز ناخن اپنے جسم میں چھبتے ہوئے محسوس کرتا ہوں، اس کے بعد مارے تکلیف کے مجھ سے ہلا بھی نہیں جاتا ، اور میں خود کو مفلوج محسوس کرتا ہوں ، پھر بھی بہت زور لگا کے خود کو گھسیٹ کر گاڑی کے نیچے کر لیتا ہوں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

شدید پیاس لگنا
عروسہ قاسم ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے بہت پیاس لگی ہے اور اس وجہ سے مجھ سے کلاس میں توجہ سے پڑھا نہیں جا رہا ۔ میرے استاد مجھے لیکچر میں کلاس چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔ پیاس کے مارے میرے حلق میں کانٹے چبھ رہے ہوتے ہیں ۔ جانے کب تک یہ حالت رہے گی ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی مشکل یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری آسکتی ہے یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

قرآن مجید سننا
سمیرہ غلام نبی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میری قرآن کلاس کی سب طالبات میرے گھر آ رہی ہیں اور ہم سب نیاز بانٹنے کے لئے بڑے بڑے تھال نکال رہے ہیں ۔ اس کے بعد بچیاں باری باری تلاوت کرتی ہیں اور مختلف سورتوں کو مجھے سناتی ہیں ۔ میری امی بھی ہمارے پاس آ کر بیٹھ جاتی ہیں اور مجھے کہتی ہیں کہ وہ اپنی طرف سے بہترین تلاوت کرنے پہ ان بچیوں کو کچھ تحائف دینا چاھتی ہیں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی۔ گھر میں بھی آرام و سکون کا ماحول ہوگا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

خراب موسم اور آندھی
شکیلہ مجتبی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کہیں کھلی جگہ پہ ہوں اور موسم کافی زیادہ خراب ہے۔ میں آندھی کی آواز سے دل میں پریشان ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ جانے کب تک یہ حالت رہے گی ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گھر میں بیماری آسکتی ہے یا پھر حصول تعلیم میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

اپنی شادی ہوتے دیکھنا
شمائلہ سکندر، ساہیوال
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے گھر میں بہت رونق لگی ہے اور سارے رشتہ دار جمع ہیں ۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ یہ تو میری اپنی شادی ہے اور سب میرے لئے جمع ہیں اس کے بعد میں خود کو سسرال میں بیٹھا دیکھتی ہوں ۔
تعبیر : خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کا تعلق تعلیمی معاملات سے بھی ہو سکتا ہے اورکاروباری سے بھی۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بیماری کا بھی خدشہ ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور یا حیی یا قیوم کا ورد زیادہ سے زیادہ کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں