وزیراعظم کا بی اے پی اور ایم کیو ایم کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ

 کہدہ بابر، سرفراز بگٹی، اسرار ترین مضبوط امیدوار، متحدہ سے فیصل سبزواری کا امکان۔


ثاقب ورک March 20, 2021
 کہدہ بابر، سرفراز بگٹی، اسرار ترین مضبوط امیدوار، متحدہ سے فیصل سبزواری کا امکان (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی جانب سے بی اے پی اور ایم کیو ایم پاکستان کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، بلوچستان عوامی پارٹی کو 2وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ سے حسب وعدہ ایک وزیر مزید وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان۔

ذرائع کے مطابق اہم اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو 2 وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی سے سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیو ایم سے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں