پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلیے کوشاں ہیں سعودی عرب

اسرائیل سے تعلقات’’معمول‘‘ پر نہیں لا رہے،عرب امن معاہدے پر عملدرآمد چاہتے ہیں،عادل الجبیر


Monitoring Desk March 21, 2021
اسرائیل سے تعلقات’’معمول‘‘ پر نہیں لا رہے،عرب امن معاہدے پر عملدرآمد چاہتے ہیں،عادل الجبیر۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عرب نیوز کو دیئے ایک انٹرویو میں عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب پورے خطے میں امن چاہتا ہے اور اس کے لیے متعدد سطح پر کوشش کرتا ہے۔ ہم علاقے میں امن اور استحکام کے لیے مستقل کوششیں کرتے رہتے ہیں، چاہے وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن ہو یا لبنان، شام، عراق، ایران، افغانستان کا معاملہ ہو، یہاں تک کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عادل الجبیر نے اصرار کیا کہ کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات 'معمول' پر آنے کے باوجود سعودی عرب ایسا نہیں کر رہا کیوں کہ ہم فلسطین کا امن اقدامات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر مبنی دو ریاستی حل چاہتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں