مایاخان شو ’’سچ تو یہ ہے‘‘ کا نیا سیزن شروع

سچ تو یہ ہے کیمپین میں سچی کہانیوں کو مختلف کرداروں کے زریعے عوام کے سامنے لا یا جا تا ہے


Cultural Reporter January 09, 2014
گھر کرایہ پر دینے سے پہلے متعلقہ رینٹ کنٹرولر سے معلومات حاصل کی جائیں،مایاخان ۔ فوٹو : ایکسپریس

ما یا خان شو کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ اس شو میں حقائق بیان کیے جاتے ہیں وہ جوکسی اور چینل سے پیش نہیں کیے گئے،مایا خان شو میں معاشرتی مسائل کو ڈراما ئی انداز میں پیش کرنے کی کیمپین'' سچ تو یہ ہے'' کا نیا سیزن ایک بار پھر سے پیش کیا جا رہا ہے جسے ما ضی میں نا ظرین نے بہت پسند کیا تھا۔

اس کیمپین میں سچی کہانیوں کو مختلف کرداروں کے زریعے عوام کے سامنے لا یا جا تا ہے، اسی حوالے سے کرایہ دار اور ما لک مکان کے درمیان مسا ئل کے مو ضوع پر ایک عمدہ پروگرام پیش کیا گیا، مایا خان کا کہنا تھا کہ گھرکرایہ پر دینے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ علاقہ کے رینٹ کنڑولر سے جائز کرایہ کے بارے میں صحیح معلومات لی جا ئیں اور پھر اسی مناسبت سے کرایہ داری کا معاہدہ کیا جائے کرایہ کا معاہدہ تیار کروایا جا ئے

اس مو قع پر ایڈوکیٹ شما ئلہ نقوی نے کرایہ دار اور ما لک مکان کے درمیان مسائل کو دور کر نے کے بہت سے حل بھی پیش کیے، شو میں اداکارہ فریحہ جبیں نے بھی مو ضوع سے وابستہ واقعات شئیر کیے، گزشتہ روز بھی شادی میں گھر والوں کی مر ضی کنتی ضروری ہو تی ہے کے مو ضوع پر پروگرام پیش کیا گیا تھا جس میں معروف اسلامی اسکالر بی بی جان اور میج میکر مسز خان نے شرکت کی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں