جسٹس فائز کی اہلیہ سرینا عیسی کی فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

فواد چوہدری نے دو روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالےسے ٹوئٹ کیا تھا


ویب ڈیسک March 22, 2021
فواد چوہدری نے دو روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالےسے ٹوئٹ کیا تھا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

فواد چوہدری نے دو روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسی کے حوالےسے ٹوئٹ کیا تھا جس پر ان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ نے دائر کی۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو 'دکھ ہوا سے توہین ہوگئی' کے بھاشن آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں