عدالتی حکم پر سابق ایم پی اے سمیت6 افراد کیخلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

خاتون کی درخواست پر کارروائی، ملزمان میں ڈی ایس پی ساکرو، ایس ایچ او گھارو، مختارکار و دیگر شامل ہیں


خاتون کی درخواست پر کارروائی، ملزمان میں ڈی ایس پی ساکرو، ایس ایچ او گھارو، مختارکار و دیگر شامل ہیں

گھارو کی رہائشی خاتون شہناز ببر کی درخواست پر سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو کرم داد پنہیار، پولیس افسر آغا ارسلان کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دیہہ کھاری سید گھارو کی رہائشی شہناز زوجہ نور احمد ببر کی مدعیت میں گھارو تھانے میں سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو کرم داد پنہیار، پولیس افسر آغا ارسلان سمیت 6 افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی و حبس بے جا میں رکھ کر دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خاتون کے مطابق پی پی رہنما غلام قادر پلیجو نے کچھ روز قبل اپنے مسلح فراد اور پولیس کی مدد سے گھارو میں واقع ہماری زمین پر قبضہ کرنے کے بعد مجھے میری بچی7سالہ ثانیہ سمیت اغوا کرکے مختلف مقامات پر ٹھہرایا۔



جہاں پر مجھے غلام قادر پلیجو، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکروکرم الدین پنہیار، پولیس افسرآغا ارسلان نے 6 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہاکہ اپنی والدہ رضیہ سلطانہ سے کہو کہ ہمارے خلاف درج زمین پر قبضے کا مقدمہ فوری طور پر واپس لے، بعدازاں مجھے اپنی بیٹی ثانیہ سمیت غریب آباد مارکیٹ کے قریب چھوڑ کر چلے گئے، گھارو تھانے پر درج مقدمے میں مذکورہ افراد کے علاوہ ڈی ایس پی میرپور ساکرو غلام رسول پنہور، ایس ایچ او ساکرو آفتاب جاگیرانی، ایس ایچ او گلزار آرائیں، غلام قادر پلیجو کے منیجر ابراہیم پلیجو، عمر فاروق پلیجو کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں