باجوڑ میں جے یو آئی فاٹا کے سالار عبد السلام حقانی بم حملے میں شدید زخمی

عبد السلام حقانی کو ریموٹ کنٹرول بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا


Shahid Hameed March 25, 2021
عبد السلام حقانی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے فوٹو: فائل

جے یو آئی فاٹا کے سالار (انچارج) عبد السلام حقانی بم حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

جمعیت علماء اسلام فاٹا کے شعبہ نشرو اشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ میں جے یو آئی فاٹا کے انچارج عبد السلام حقانی بم حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

عبد السلام حقانی جمعرات کی علی الصبح معمول کے مطابق گھر سے درس و تدریس کے لیے مدرسے جارہے تھے کہ انہیں پہلے سے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں عبد السلام حقانی شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں