مریم نواز حاضر نہ ہوئیں تو آرڈیننس کے تحت کارروائی ہوگی نیب ذرائع

مریم نواز سے چوہدری شوگر مل انکوائری میں 10 جب کہ جاتی امرا کیس میں 7 سوالات پوچھے جائیں گے، ذرائع نیب


ویب ڈیسک March 25, 2021
مریم نواز کو 11 بجے طلب کیا ہے اور ان کا 1 بجے تک انتظار کیا جائے گا، ذرائع نیب۔ فوٹو: فائل

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما مریم نواز کل اگر پیش نہ ہوئیں تو نیب آرڈیننس شیڈول 2 کے تحت کاروائی شروع ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کل دو کیسز میں طلب کررکھا ہے، اور اس حوالے سے نیب نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو 11 بجے طلب کیا ہے اور ان کا 1 بجے تک انتظار کیا جائے گا، اور اگر وہ 1 بجے تک نیب آفس نہ پہنچیں تو پھر ان کی غیر حاضری تصور ہوگی، اور اگر وہ پیش نہ ہوئیں تو نیب آرڈیننس شیڈول 2 کے تحت کاروائی شروع ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز سے پہلے چوہدری شوگر مل انکوائری میں تفتیش کی جائے گی، اور انہیں 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا جائے گا، 3 غیر ملکی شخصیات سے شئیرز کی خریدوفروخت اور 2 کاروباری شخصیات سے مراسم بارے پوچھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما سے جاتی امرا کیس میں 7 سوالات پوچھے جائیں گے، اراضی خریدنے کےلیے رقم کہاں سے آئی پوچھا جائے گا، اور ان سے سے انکم، ٹیکس اور حاصل کیے گیے تحائف کے بارے میں سوالات ہوں گے ، جب کہ مریم نواز سے سورس آف انکم اور سرمایہ سے متعلق بھی پوچھا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں