سی پیک سے 70ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں سرمایہ کاری بورڈ

آئندہ 4 سے 5 سال میں مزید ساڑھے 4 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔


News Agienciyan March 28, 2021
اقتصادی راہداری علاقائی ترقی،خوشحالی میں فعال کردار ادا کرے گی،سی پیک اتھارٹی۔ فوٹو: فائل

سی پیک عام طور پر ایک گیم چینجر کے نام سے جانا جاتا ہے اور لوگوں نے پہلے ہی اس کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت 9مکمل شدہ منصوبے اور 13 جاری منصوبوں نے 70 ہزار سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا کیں، آئندہ 4 سے 5 سال میں مزید ساڑھے 4 لاکھ براہ راست ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔ سی پیک کا مستقبل اب خصوصی اقتصادی زون اور گوادر فری ٹریڈ زون کے آغاز پر ہے۔

مزید برآں سی پیک کا ادارہ جاتی میکانزم ابھی بھی برقرار ہے اور عالمی وبائی امور کی پریشانیوں اوردنیا کو اپنی لپیٹ میں لے جانے کے باوجود جے سی سی کے اجلاس مستقل بنیادوں پر ہوتے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سی پیک علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین علاقائی تعاون کے مزید فروغ میں مصنوعات کی تجارت کے حوالے سے گوادر بندرگاہ کی حمایت کرتا ہے۔

گوادر بندرگاہ پرمچھلی کے سامان کی چین سے پہنچنے کے ساتھ پہلے ہی شروع ہوگئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں، ایل پی جی، اسٹیل پائپ، ڈی اے پی کھاد سمیت افغانستان جانے والے بین الاقوامی سامان پر مشتمل مزید جہازوں کا گوادر پورٹ پہنچنا طے ہے۔

گوادر میں ایک ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ بھی قائم کیا گیا ہے جو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ بندرگاہ کو ایک اہم ٹرانزٹ ٹریڈ حب میں تبدیل کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں