مزدور اور چوکیدار کے نام پر لگژری گاڑیاں ہونے کا انکشاف

فیصل آباد کادیہاڑی دار زاہد اقبال بی ایم ڈبلیو اور لینڈ روور اور چوکیدار 10 گاڑیوں کا مالک


Ehtisham Mufti April 01, 2021
ایف بی آر بے نامی زون نے تحقیقات کا آغاز کردیا، مزدور، چوکیدار اورکار ڈیلر کو نوٹس جاری (فوٹو : فائل)

ایف بی آر بینامی زون کراچی نے طویل تحقیقات کے بعد مزدور اور چوکیدار کے نام پر لگژری گاڑیوں سمیت دیگر ایک درجن سے زائد گاڑیاں سامنے آنے کا انکشاف کیاہے۔


فیصل آباد کادیہاڑی دار مزدور لاکھوں روپے کی بی ایم ڈبلیو اور لینڈ روور جیپ کا مالک نکل آیاہے اور ایک چوکیدار کے نام پر بھی 10گاڑیاں سامنے آگئیں۔ تحقیقات میں کارڈیلر کا نام بھی بینامی گاڑیوں میں استعمال ہوا ہے۔


تحقیقات کے دوران اس حقیقت کا انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ اجرت کمانے والے فیصل آباد کے زاہداقبال لاکھوں روپے کی دولگژری گاڑیوں کامالک ہیں۔


مزدور زاہد اقبال نے بے نامی زون کے استفسار پر کہاہے کہ یہ دونوں قیمتی گاڑیاں اس کے نام پرکیسے آئی ہیں۔ ایف بی آر بینامی زون کراچی نے معاملے کی تحقیقات کاآغاز کرتے ہوئے مزدور، چوکیدار اورمتعلقہ کار ڈیلر کو نوٹسز جاری کردیے ہیں کیونکہ دونوں لگژری گاڑیاں بے نامی ٹرانزکشن ایکٹ کے زمرے میں آتی ہیں۔


ایف بی آر بینامی زون نے جاری کردہ نوٹسز میں مذکورہ لگژری گاڑیوں کی خریداری کے لیے ذریعہ آمدن اور اس کی ادائیگیوں کے بارے میں بھی استفسار کیاہے جبکہ مزدورسے دیگرضروری دستاویزات طلب کرلیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں