شوگرمافیا ایف آئی اے نے خفیہ اکاؤنٹس ڈیٹا اسٹیٹ بینک سے لے لیا

392اکاؤنٹس کا سراغ مل چکا، FIAنے آج رمضان شوگر ملز انتظامیہ کو طلب کیا ہے


Numaindgan Express April 03, 2021
دوران تحقیقات سٹہ مافیا کی دبئی،یورپ، ملائیشیا میں بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ۔ فوٹو : فائل

شوگر ملز مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ٹیم نے تفتیش کے دائرہ کار کو مزید بڑھاتے ہوئے حفیہ اکاؤنٹس کا ڈیٹا اسٹیٹ بینک سے حاصل کر لیا ۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق بے نامی اکانٹس منظر عام پر آنے کے بعد ان اکانٹس ہولڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اب تک392حفیہ اکانٹس کا سراغ لگا چکا ہے۔ آج رمضان شوگر مل انتظامیہ کو طلب کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین جے ڈی ڈبلیو گروپ کو بھی آج ایف آئی اے میں طلب کر رکھا ہے۔دونوں شوگر مل انتظامیہ کو ریکارڈ سمیت ایف آئی اے طلبی کے ثمن جاری کیے گئے تھے،رمضان شوگر مل کے مین بروکر ذوالفقار پاشا بھی اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کروائیں گئے جبکہ جہانگیر ترین جے ڈی ڈبلیو گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر رانا نسیم عدالت سے ضمانت پر ہیں،رانا نسیم اور محمد رفیق کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا ہے، اس سے قبل ایف آئی اے پانچ بڑے گروپس کے بروکرز کے بیانات قلمبند کر چکا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بروکرز کے بیانات سے شوگر مل مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گا،شوگر مل مافیا سٹہ کے زریعے مصنوعی طریقہ سے چینی کی قیمتیں بڑھاتارہا ہے، دریں اثناء ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کو چینی سٹہ مافیا کیخلاف جاری تحقیقات میں سٹہ مافیا کے دبئی،یورپ،برطانیہ اور ملائیشیا میں کروڑوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں