چینی بحران ایف آئی اے 40 میں سے صرف 6 سٹے بازوں نے بیان ریکارڈ کرسکی

6 سٹہ بازوں نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ہوش ربا انکشافات کیے، دیگر سٹے باز کورونا، کمردرد کے بہانے بنا کر نہ آئے


Bilal Ghori April 05, 2021
کمشنر لاہور کا مہنگی چینی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم، 25ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمے درج، گرفتاریاں فوٹو : فائل

چینی بحران میں کی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب بھر سے40 سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹس بھجوائے ہیں جن میں سے6 سٹہ بازوں اپنے بیان ریکارڈ کرائے، متعدد سٹے باز کورونا وائرس، کمر درد کا بہانہ اور ضمانتیں کرواکرتحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کا بحران پیدا کرنیوالے سٹہ بازوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب بھر سے40 سٹہ بازوں کو گزشتہ ہفتہ طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں کہ وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا اپنا بیان ریکارد کرائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے صرف 6 سٹہ باز پیش ہوئے اور انھوں نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر ہوش روبار انکشافات کیے جبکہ جہانگیر ترین انکے بیٹے علی ترین سمیت سابق سیکرٹری زراعت وجے ڈی ڈبلیو کے چیف آپریٹننگ آفیسر رانا نسیم کو بھی طلبی کے نوٹس بھجوائے گے تھے لیکن انہوں نے عدالتوں سے ضمانتیں کرواکر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے جبکہ پنجاب بھر سے متعدد چینی سٹہ بازوں نے پیش ہونے کی بجائے کروانا وائرس میں مبتلا ہونے۔ کمر درد میں تکلیف ہونے کا کہہ کر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

دریں اثنا کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سرکاری نرخوں پر چینی فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن پلان تیار کر لیا، کمشنر لاہور نے تمام انتظامی افسران کو مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیدیا ہے، کمشنر لاہور نے ڈی سی لاہور، ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام افسران سے چھٹی کے روز ملاقات و اجلاس میں ہدایات دیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ اتور کے دن کے صرف پہلے حصے میں 1237 مقامات پر سخت چیکنگ کے دوران 25 ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کر لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں