تحریک چلانا صرف ہم جانتے ہیں بلاول بھٹو زرداری

ہمیں پتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی


کمشنر لاہور کا مہنگی چینی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم،  25ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمے درج، گرفتاریاں  فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں اپوزیشن کے دو ماڈل ہیں، ایک طرف نو ستارے دوسری طرف پیپلز پارٹی، تحریک چلانا صرف ہم جانتے ہیں۔

نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے بانی اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی کورونا ایس او پیز کے تحت منائی گئی۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، ملک میں اپوزیشن کے دو ماڈل ہیں، ایک طرف نو ستارے دوسری طرف پیپلز پارٹی، تحریک چلانا صرف ہم جانتے ہیں،پیپلز پارٹی اکیلے ہی پوزیشن کیلیے تیار ہے،پنجاب حکومت گراتے تو وفاق کے سلیکٹڈ خود ہی بھاگ جاتے، پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کی ڈیل کے نتیجے میں ہر پاکستانی کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

ہم نے عوامی طاقت سے شہید بھٹو کا دیا ہواآئین بحال کرایا، غریب مسکین افراد کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، شہید بھٹو کے دور میں ہر پاکستانی کو ووٹ کا حق دیا گیا،پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کو روزگار اور حقوق دیئے، پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ نالائق کٹھ پتلی کو لایا گیا، عمران حکومت نے عوام کا تین برس میں بہت نقصان کیا، اس حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر نہیں دیئے، وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، تاریخی مہنگائی ہے، جنگی حالت میں بھی اتنی مہنگائی نہیں ہوتی،ہم بنگلادیش اور افغانستان سے بھی معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہیں، ہم نے آئینی طور پر سب صوبوں کو حقوق دلوائے،انہونے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں مخالفین کا بھرپور مقابلہ کیا۔

عمران کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شکست دی،ہم کراچی سے لانگ مارچ شروع کرینگے، پنجاب میں بھی پہنچیں گے، پنجاب کے سلیکٹڈ حکومت کو ختم کراکے آگے بڑھیں گے،اسلام آباد پہنچ کر سلیکٹڈ وزیراعظم کو گرا کے رہیں گے، سلیکٹڈ حکومت نے غربت اور بیروزگاری میں اضافہ کرکے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، پی پی سیاسی سوچ سے عوامی مسائل حل کریگی، عوام کو شہید بھٹو کے نظریے پر عمل پیرا ہو کر سلیکٹیڈ حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے، چاہتا ہوں کہ ہر سیاسی پارٹی کے ساتھ مل کر چلیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں