گوادر كا ساحل دبئی اوردیگر خلیجی ممالک سے زیادہ خوبصورت ہے وزیراعلیٰ

سیاحت كے فروغ سے ساحل گوادر ہمارے ملک كے اوردنیا بھر كے سیاحت كے شوقین افراد كیلئے توجہ كا مركز بن جائے گی، وزیراعلیٰ


APP April 06, 2021
سیاحت كے فروغ سے ساحل گوادر دنیا بھر كے سیاحت كے شوقین افراد كیلئے توجہ كا مركز بن جائے گی، وزیراعلیٰ ۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال نے كہا ہے كہ گوادر كا ساحل دبئی اوردیگر خلیجی ممالک كے ساحل سے زیادہ خوبصورت ہے جب کہ سیاحت كے فروغ كیلئے حكومت كام كررہی ہے۔

ڈی جی بی سی ڈی اے بابر خان كاكڑ كی جانب سے ساحل گوادر میں سیاحت کے فروغ كے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی بی سی ڈی اے نے بریفنگ میں وزیراعلیٰ كو بتایا كہ 13 كروڑ روپے كی لاگت سے گوادر كے دلكش ساحل پر سیاحوں كے لئے ریزارٹ، فلوٹنگ ریسٹورنٹ، بیچ، پارک اور ریسٹ ایریاز قائم كی جارہی ہیں جب کہ ساحل گوادر كے سن سیٹ پوائنٹ پرثقافتی روایات سے ہم آہنگ شیڈ قائم كئے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے پراجیكٹ كے تعمیراتی كام پر پرپیشرفت اور ڈی جی بی سی ڈی اے كی كاوشوں كو سراہتے ہوئے كہا كہ سیاحت كے فروغ اور ترقی كیلئے جاری منصوبوں كی تكمیل سے ساحل گوادر ہمارے ملک كے اوردنیا بھر كے سیاحت كے شوقین افراد كیلئے توجہ كا مركز بن جائے گی، گوادر میں آنیوالے انویسٹرز اور یہاں كے مقامی باشندوں كو ساحل كنارے تفریح كے بہترین مواقع میسرآئیں گے۔ وزیراعلی نے پراجیكٹ سائٹ پر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم كرنے كے بھی احكامات جاری كیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں