بلدیاتی الیکشن 23 فروری کو کراسکتے ہیں تاہم تاریخ حتمی نہیں قائم علی شاہ

چوہدری اسلم کے قاتلوں کوجلد پکڑلینگے،قائم علی شاہ، آرٹس کونسل کراچی کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور گفتگو


Cultural Reporter January 11, 2014
گورنرسندھ سے ملاقات،صوبے کودہشتگردوں سے ہرصورت پاک کرنے کاعزم، 12ربیع الاول سے قبل فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 23 فروری کوکرائے جاسکتے ہیں، تاہم یہ تاریخ حتمی نہیں ہے،اس حوالے سے تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ تمام معاملات قانونی مشاوت سے حل کیے جائیں، ایس پی چوہدری اسلم بہادر آفیسر تھے، دھمکیوں کے باوجود لڑتے رہے، ان کے قاتلوں کو جلد گرفتارکرلیں گے،چوہدری اسلم کی شہادت سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پرکوئی اثر نہیں پڑے گا ،کراچی کے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت سندھ حکومت کی ذمے داری ہے ،کراچی میں امن وامان کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں،جلد کراچی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے،وہ جمعے کوآرٹس کونسل کراچی کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،دریں اثنا وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعے کی شام گورنر ہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات کی جس میں کراچی اور صوبے میں امن وامان کے قیام کی صورتحال اور12ربیع الاول کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی اور صوبے کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے ہر صورت پاک کیا جائے گا۔

 photo 13_zps50a2dd00.jpg

انھوں نے کہا چوہدری اسلم نڈر افسر تھے کراچی میں امن کے قیام میں ان کا کردار مثالی رہا ان کی کاوشوں کو رائیگاں نہیں ہونے دینگے۔انھوں نے کہا جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ 12ربیع الاول سے قبل کراچی اور صوبے میں سیکیورٹی کے ہول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔علاوہ ازیںکراچی آرٹس کونسل کی تقریب میںوزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کی شہادت نے پولیس افسران اور اہلکاروں میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کا مزید جذبہ پیدا کر دیا ہے اور انشا اللہ تعالیٰ کراچی کو جلد ہی پر امن شہر میں تبدیل کرکے ہی سکھ کا سانس لیں گے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ادیبوں ، شعرا پر زور دیا کہ وہ اپنے قلم کی طاقت سے معاشرے میں امن اور بھائی چارگی کی فضا کو فروغ دیں،انھوں نے کراچی آرٹس کونسل کے سالانہ بجٹ میں مزید ایک کروڑ 10 لاکھ روپے اضافے کا وعدہ بھی کیا اور کہا کہ ادیبوں ، شعرا کے رہائش کے لیے ان کو پلاٹ بھی دیے جائیںگے، اس موقع پر آرٹس کونسل کے سیکریٹری جنرل احمد شاہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،قبل ازین آرٹس کونسل کے چئیرمین اورکمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بھی خطاب کیا، آرٹس کونسل کے صدر اعجاز فاروقی نے مہانوں کی آمد پران کا شکریہ ادا کیا،تقریب میں دیگر عمائدین کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی راشد ربانی اور وقار مہدی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں