کورونا کے بڑھتے کیسز لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مختلف امراض کے مریضوں کیلئے سروسزبند

اسپتال پشاور میں اس وقت کورونا کے 296 مریض داخل کئے گئے ہیں، ترجمان


شاہدہ پروین April 08, 2021
اسپتال میں مختلف امراض کے حوالے سے تمام الیکٹو سروسز کو مریضوں کے لئے بند کردیا گیا ہے

صوبے کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عام مریضوں کے لیے مختلف امراض کے حوالے سے سروسز کو فراہمی کو بند کردیا گیا۔

خیبرپختونخواہ کے شہرپشاورکے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عام مریضوں کے لیے مختلف امراض کے حوالے سے سروسز کو فراہمی کو بند کردیا گیا جس کے بعد اسپتال میں آنے والے مریضوں کو بذریعہ اسپیکراعلان کرکے آگاہ کیا جانے لگا۔اس سلسلے میں اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی وایکسیڈنٹ کے داخلی دروازے کے سامنے اسپتال کی سیکورٹی کی جانب سے اسپتال میں مختلف امراض کے علاج کے حوالے سے داخل ہونے والے مریضوں اورانکے لواحقین کی آگاہی کے لئے باضابطہ گارڈ کو تعنیات کیا گیا ہے جوکہ سپیکر کے ذریعے مریضوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال اورحیات آباد میڈیکل کمپلیکس لے جانے کے بارے میں آگاہ کررہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ہسپتال دور دراز کے اضلاع و دیگرعلاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں ہسپتال کے نئے سرجیکل و الائیڈ بلاک کوکورونا کے مریضوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے بعد اسپتال میں مختلف امراض کے حوالے سے تمام الیکٹوسروسزکومریضوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے پشاور کے دوسرے دوبڑے اسپتالوں میں بھی مریضوں کے رش میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، جس سے وہاں بھی سروسز کی فراہمی ہسپتالوں کی انتظامیہ کےلئے دردسر بن گئی ہے۔

اسپتال ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اس وقت کورونا کے 296 مریض داخل کئے گئے ہیں، جن میں 15 انتہائی نگہداشت یونٹس میں مریض داخل ہیں۔ جبکہ ان میں 234 پازیٹو مریض ہیں،۔سپتال میں بیڈز کی تعداد 338 کردی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں مریضوں کی صورتحال دیکھ کر اسے 500 بیڈز تک بڑھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں