کراچی میں مزید 4 روز تک شدید گرمی کی پیشگوئی

شہر کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 08, 2021
شہر کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

KARACHI: محکمہ موسمیات نے شہر میں 4 روز مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 4 روز شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے، اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے گرمی کی موجودہ لہر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چار روز تک دن کے اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50سے 70کے درمیان رہ سکتا ہے جب کہ شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 30سے40فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں