میرا کو پاگل کہنا بند کریں عمران عباس اداکارہ کی حمایت میں سامنے آگئے

اداکارہ میرا کو ٹھیک ہونے کے لیے آپ کی ہمدردی کی ضرورت نہیں، عمران عباس کی پوسٹ


Showbiz Reporter April 08, 2021
اداکارہ میرا کو ٹھیک ہونے کے لیے آپ کی ہمدردی کی ضرورت نہیں، عمران عباس کی پوسٹ

اداکارہ میرا کو پاگل قرار دینے کے معاملے پر اداکار عمران عباس اداکارہ کے حق میں سامنے آگئے۔

اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا نے آج صبح مجھے فون کرکے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا حرکت ہے، مذاق اڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اداکار نے کہا کہ ایسا مذاق کسی کو خودکشی کرنے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں ہے، میرا کو کسی کی جعلی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، اس بیمار معاشرے کو دعاؤں کی ضرورت ہے کیوں کہ لوگ کسی کے بھی کیرئیر کو مضحکہ خیز مذاق کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی کامل نہیں ہے اور ہم سب میں کوئی نہ کوئی خامی موجود ہے جب کہ اداکارہ میرا کو ٹھیک ہونے کے لیے آپ کی ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے لہذا جھوٹی تشویش کا اظہار نہ کریں اور اس بیمار معاشرے اور سوشل میڈیا کے لیے دعا کریں۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک خبر آئی تھی جس میں میرا کی والدہ بیگم شفقت زہرا نے دعوی کیا تھا کہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے میں داخل کروادیا گیا ہے جب کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل بھی کی تھی کہ ان کی بیٹی کو جلد ازجلد پاکستان لایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں