جنوبی پنجاب کے لیے الگ جاب کوٹے کی منظوری

اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔


میاں اسلم April 10, 2021
اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجا ب کے لئے الگ جاب کوٹہ کی منظوری دیدی ہے۔

جمعہ کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت جنوبی پنجاب کے حوالے سے اجلاس میں آئندہ بجٹ سے جنوبی پنجاب کا اے ڈی پی بھی الگ شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ان اقدامات کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں مستقل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے تقرراور جنوبی پنجاب کے سیکریٹریز کو زیادہ بااختیار بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں