سوتی دھاگے کی پیداوار کا بھی فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ

عمران خان حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت میں موجود کارٹیل کے خلاف اقدامات کرے، چیئرمین پریگمیا سہیل شیخ


Ehtisham Mufti April 10, 2021
عمران خان حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت میں موجود کارٹیل کے خلاف اقدامات کرے، چیئرمین پریگمیا سہیل شیخ ۔ فوٹو: فائل

پریگمیا نے سوتی دھاگے کی پیداوار کا بھی فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان چینی مافیا کی طرز پر سوتی دھاگے کی پیداوار کابھی فارنزک آڈٹ کرانے کے احکامات جای کریں تاکہ کاٹن یارن مافیا کی نشاندہی ممکن ہو سکے یہ مطالبہ پاکستان ریڈی میڈ گارمینٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو ارسال کردہ مکتوب میں کیاہے۔

خط میں یہ موقف اختیار کیا گیاہے کہ بہت ہی قلیل وقت میں سوتی دھاگے کی قیمت میں 40 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیاگیا ہے۔ جس کی وجہ سوتی دھاگے کی قلت کا بہانہ بنایا جارہا ہے جبکہ عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ سوتی دھاگے کی قیمت میں اضافہ ملبوسات کی صنعت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔

پریگمیا کے چیئرمین سہیل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت میں موجود کارٹیل کے خلاف اقدامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں