خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 58 ہوگئی


شاہدہ پروین April 15, 2021
ڈاکٹر محمد اقبال 2 ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھے فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے ٹائپ ڈی اسپتال کے انچارج ڈاکٹر محمد اقبال کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے کورونا آئی سی یو میں گزشتہ 2 ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد اقبال کے جاں بحق ہونے کے بعد صوبے میں اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے ڈاکٹروں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں