تحریک لبیک کے 165 رہنما اور کارکنان سنٹرل جیل اڈیالہ منتقل

تحریک لبیک کے دھرنوں کے دوران بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں


Saleh Mughal April 15, 2021
تحریک لبیک کے دھرنوں کے دوران بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں

تحریک لبیک پاکستان کے دھرنوں کے دوران گرفتار کیے جانے والے رہنماؤں و کارکنوں میں سے 165 کو سنٹرل جیل اڈیالہ منتقل کردیاگیا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنوں کے دوران بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں سے گرفتار کیے گئے 165 گرفتار شدگان سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کیے جا چکے ہیں۔

جیل منتقل کیے جانے والوں میں 83 کو3 ایم پی او کے تحت 14 دن کی نظربندی کے احکامات کے جیل بھیجا گیا جبکہ نظر بند کیے جانے والوں میں 66 راولپنڈی اور 17 گرفتار شدگان اسلام آباد سے اڈیالہ جیل منتقل کیے گئے۔

اسی طرح 82 گرفتار شدگان مختلف مقدمات میں نامزد و ملوث ہونے کے باعث جیل منتقل کیے گئے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں دھرنا شرکاء کے خلاف تین تھانوں میں تین الگ الگ مقدمات درج ہیں جن میں تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے امیر عنایت الحق شاہ سمیت 130 سے زائد رہنما و کارکن براہ راست نامزد ہیں اور سینکڑوں کو نامعلوم رکھاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں