زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی


Business Reporter April 15, 2021
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی

زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2.5 ارب ڈالر کے یورو بانڈذ کی نیلامی کے بعد زخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 16 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری ذخائر جولائی 2017 کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں