جہانگیرترین نے ہم خیال اراکین کو بیان بازی سے روک دیا

عمران اور جہانگیر ترین میں ملاقات کرانے کیلیے وفاقی کابینہ اور پارٹی رہنمامتحرک


میاں اسلم April 16, 2021
میرٹ پر انصاف کی یقین دہانی کرائی جائے تو احتساب کیلیے تیار ہیں،راجہ ریاض۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کرانے کیلیے وفاقی کابینہ اور پارٹی کے اہم رہنمامتحرک ہوگئے جس کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کو سیز فائر کی ہدایت کرتے ہوئے کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے انیس اراکین پنجاب اور چھ اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان کو جہانگیر ترین کی خدمات گنواتے ہوئے اراکین سے ملاقات کے لیے وقت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کے ساتھ ہی جہانگیر ترین نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے ہنگامی دورے شروع کردیے تھے اور اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا تھا تاہم اس دوران وفاقی کابینہ کے اہم اراکین اور تحریک انصاف کے کچھ سینئر رہنما درمیان میں آگئے۔

اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے ایک اہم رکن نے جہانگیر ترین سے ملاقات بھی کی اور وزیراعظم سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے رضامندی بھی پوچھی، کابینہ اراکین کے متحریک ہونے کے بعد جہانگیر ترین نے بھی میڈیا اور پروگراموں میں اپنے ہم خیال اراکین کو کسی بھی قسم کی بیان بازی کرنے سے روک دیا اور کہا کہ آئندہ دو روز تک کوئی بیان نہ جاری کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں