نیپرا میں بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگا کرنیکی درخواست دائر

بجلی کی پیداوار کیلئے کوئلے اور ڈیزل کا استعمال کیا گیا گیا جس کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھ گئی، نیپرا کو درخواست


آن لائن January 12, 2014
چند روز پیشتر ہی نیپرا نے نومبر کے لئے بجلی کی قیمت میں 73 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا تھا فوٹو: فائل

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے نیپرامیں درخواست دائرکردی ،سماعت 16 جنوری کوہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دائر درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ دسمبرمیں کوئلے سے بجلی پیداکی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت23 روپے50 پیسے فی یونٹ رہی لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبرکے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیاجائے۔

واضح رہے کہ چند روز پیشتر ہی نیپرا نے نومبر کے لئے بجلی کی قیمت میں 73 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں