50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا چوتھا ٹینڈر جاری

لفافہ بند بولیاں موصولی کی تاریخ 27 اپریل، اسی دن ہی ان کو کھولا جائے گا۔


حسیب حنیف April 18, 2021
لفافہ بند بولیاں موصولی کی تاریخ 27 اپریل، اسی دن ہی ان کو کھولا جائے گا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی کی درآمد کیلیے چوتھی بار ٹینڈر جاری کر دیا جب کہ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر چوتھی بار جاری کیا گیا۔

وزرات تجارت نے چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ،چینی کی درآمد کیلیے لفافہ بند بولیاں موصولی کی تاریخ 27 اپریل ہے ،چینی درآمد کیلیے لفافہ بند بولیاں 27 اپریل کو ہی کھولی جائیں گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن 50 ہزار ٹن کے مسلسل تین ٹینڈر منسوخ کرچکا ہے ،ٹی سی پی نے مہنگی بولی کے باعث چینی کی درآمد کے تین ٹینڈر منسوخ کئے،تیسرے ٹینڈر میں ترکش کمپنی نے 484 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی۔

ترکش کمپنی کیسیکیورٹی بانڈ جمع نہ کرانے پر الخلیج کمپنی کی بولی کم سے کم بنتی تھی کیونکہ الخلیج کمپنی نے 520.20 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی،کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 85 سے 86 روپے کلو میں پڑتی، اس لیے تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کر دیا گیا، عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں