دہشتگردی پر خاموشی سے ریاست کمزور ہورہی ہے خورشید شاہ

وزیراعظم کاپارلیمنٹ کے ساتھ رویہ غیرمناسب ہے،کل اگرکچھ ہوگا تو ذمے دار خود ہوں گے


Online January 13, 2014
نواز شریف کو تمام صوبوں کوساتھ لے کر چلنا چاہیے،اپوزیشن لیڈر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف پارلیمنٹ میں نہیں آتے اورنہ ہی اس کواہمیت دیتے ہیں۔

یہ انتہائی غیر مناسب رویہ ہے، کل اگرکچھ ہوگاتوذمے دار خودہوں گے ،مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کافی چپقلش ہوچکی،نواز شریف کو تمام صوبوں کوساتھ لے کر چلنا چاہیے،دہشت گردی کے معاملے پرحکومت کی مجرمانہ خاموشی سے ریاست کمزورہورہی ہے اوردہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

 photo 5_zpsebe0c7a8.jpg

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم پتہ نہیں کیوں پارلیمنٹ آنے سے گریز کرتے ہیں؟ انھیں اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے،ماضی میں وزیراعظم ہر سیشن میں موجودہوتے تھے اسی لیے قانون سازی ہوتی تھی اورارکان بحث میں حصہ لیتے تھے،موجودہ قومی اسمبلی میں اب تک کوئی قانون سازی نہیں ہوئی،سینیٹ کے اجلاس میں کوئی ایجنڈانہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں