کورونا کیسز میں اضافہ اداکار آغا علی نے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے انہیں اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے، اداکارہ آغا علی


Khabar Nigar April 23, 2021
بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے انہیں اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے، اداکارہ آغا علی

معروف اداکار آغا علی نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث طلبہ کے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے آواز اٹھا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار آغا علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ "مجھے پورے ملک سے طلباء کی جانب سے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے ہیں، جس میں سبھی کا کہنا ہے کہ تقریبا تمام انسٹی ٹیوٹ ، اسکول اور کالجز کی بندش کے باعث آن لائن کلاسز لیں۔

اداکار نے کہا کہ کورونا وائرس دن بدن زندگیاں نگلتا جارہا ہے لہذا طلبہ کی زندگیوں کو کسی خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے یا امتحانات ملتوی کردیئے جائیں۔



واضح رہے کہ وزیرتعلیم شفقت محمودنے 18 اپریل کو شیڈول کے مطابق او اینڈ اے لیول کے امتحانات لینے کا اعلان کیا تھا۔آغا علی نے حکومت سے طلبا کے سابقہ ریکارڈز کی بنیاد پر ان کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک شدید دباﺅ کا شکار ہے اور اس سے طلبہ کو ذہنی پریشانی کا سامنا ہے، اس سے قبل گلوکارعاصم اظہر اور وقار ذکاءبھی طلباءکے حق میں آواز اٹھا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں