کامیڈین اظہر رنگیلا نے قانون توڑنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کیا قانون بچوں اور شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت دیتا ہے، اظہر رنگیلا


Mian Asghar Saleemi April 24, 2021
کیا قانون بچوں اور شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت دیتا ہے، اظہر رنگیلا

پاکستانی کامیڈین واداکار اظہر رنگیلا نے قانون توڑنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایکسپریس نیوزسے خصوصی بات چیت میں کامیڈین واداکار اظہر رنگیلا نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانونی کی پاسداری نہیں کی جا رہی جس کا مجھے بہت زیادہ دکھ ہے، چھوٹے بچے مین شاہراہوں پر آ کر موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چلاتے ہیں،کچھ تو ون ویلنگ بھی کرتے ہیں۔

اظہر رنگیلا کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کہ کیا قانون بچوں اور شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت دیتا ہے، کچھ سال پیچھے چلے جائیں تانگوں اور گاڑیوں تک کو نمبرز لگے ہوتے تھے، اب معاملات ماضی کے برعکس ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انسان سے زندگی میں غلطیاں سرزد ہوتی رہتی ہیں، میری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ اپنی اصلاح کروں اور ایک مرتبہ جو غلطی ہو جائے اس کو دوبارہ نہ دہراﺅں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں