خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی 64 ہو گئی


شاہدہ پروین April 25, 2021
ڈاکٹر محمد علی پشاور کے نصیر ٹیچنگ اسپتال میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے فوٹو: سوشل میڈیا

PESHAWAR: خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی 64 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نصیر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے شعبہ نفسیات میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی چند روز قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ مرض کی تشخیص کے بعد وہ پشاور ہی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ رات حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔

پروانشل ڈاکٹرز ایسویسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق طبی عملے کی مجموعی تعداد 97 ہوگئی ہے جن میں 64 ڈاکٹرز، 15 پیرامیڈیکس، 6 نرسز اور 13 کلاس فور ملازمین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں