باڑہ اسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال

ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تمام طبی سروسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے


شاہدہ پروین April 30, 2021
ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تمام طبی سروسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے

ڈوگرہ باڑہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر ہسپتال کے ایم ایس کو گالیاں اور دھمکیوں کے خلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔

ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تمام طبی سروسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے درجنوں افراد کیساتھ کورونا ایس او پیز کے خلاف وزری کرتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر جہانگیر کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔

احتجاج کرتے والے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں اپیڈیمک ایکٹ اور سیکورٹی ایکٹ 2020کے تحت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت پر پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو گرفتار کیا جائے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایم این اے کی ناراضگی کی وجہ کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر کا افتتاح ان سے نہ کروانا تھا۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ ڈوگرہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سمیت تمام سروسز کا مکمل بائیکاٹ ایف آئی ار کے اندراج تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں