اپریل میں افراط زر بڑھ کر 111 فیصد پر پہنچ گیا

مرغی 100 فیصد، ٹماٹر 81 فیصد، انڈے  42 فیصد، کوکنگ آئل 19 فیصد مہنگا ہوا


Shahbaz Rana May 02, 2021
چینی 18 فیصد اور آٹے کی قیمت 17 فیصد بڑھ گئی، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (فوٹو : فائل)

اپریل میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر11.1فیصد تک پہنچ گئی۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق گذشتہ ماہ کنزیومر پرائس انڈیکس بڑھ کر 11.1 فیصد ہوگیا۔ یہ 13ماہ میں افراطِ زر کی بلند ترین شرح ہے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل ہی وزارت خزانہ نے افراطِ زر کی شرح 8 تا 9.5 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایا کہ وزارت خزانہ کا اکنامک ایڈوائزر ونگ اصل اعدادوشمار سے آگاہ تھا اس کے باوجود اس نے غیرحقیقی اعدادوشمار شایع کیے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق اپریل میں بجلی کے نرخ ایک سال قبل کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ تھے، اس کے علاوہ گندم، چینی اور آٹا سمیت تمام اشیائے خورونوش کی قیمتیں دہرے ہندسوں میں بڑھیں۔ اپریل میں مرغی کی قیمت میں 100 فیصد، ٹماٹر 81 فیصد، انڈے 42 فیصد اور گندم کے نرخ ایک سال کے قبل کے مقابلے میں 27 فیصد زائد رہے۔ کوکنگ آئل کے نرخوں میں 19 فیصد، چینی 18 فیصد اور آٹا 17 فیصد مہنگا ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں