شاداب خان کی فٹنس بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل واک شروع کردی

شاداب خان 2 روز میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے


Sports Reporter May 03, 2021
پروٹیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان کا انگوٹھا زخمی ہو گیا تھا فوٹو : فائل

ٹیسٹ اسپنر شاداب خان کی فٹنس بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ڈاکٹرز نے آل راؤنڈرز کو 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیتے ہوئے مختلف ہلکی پھلکی ورزشیں بتائی تھیں، شاداب خان نے واک شروع کردی ہے، 2 روز میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے جس کی روشنی میں بحالی کیلیے اگلا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں پروٹیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان کا انگوٹھا زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں