سندھ دشمنوں کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہیںقادر مگسی

خانہ جنگی ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان اردو بولنے والوں کا ہوگا، ٹنڈو محمد خان میں خطاب


Nama Nigar January 16, 2014
خانہ جنگی ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان اردو بولنے والوں کا ہوگا، ٹنڈو محمد خان میں خطاب ۔ فوٹو: فائل

ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ وہ سندھ کے دشمنوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں۔

کراچی سے کشمور تک تمام شہر سندھیوں کے ہیں اور وہ اپنی دھرتی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ ٹنڈو محمد خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہروں اور دیہات میں سندھی اور اردو بولنے والے بھائیوں کی طرح رہتے ہیں اگر خانہ جنگی ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان اردو بولنے والوں کا ہوگا۔ الطاف حسین تمام اردو بولنے والوں کے نمائندہ نہیں۔ ایس ٹی پی کسی بھی قوم کے خلاف نہیں جو سندھ کا دشمن ہے، ایس ٹی پی اس کی دشمن ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والے سندھ کی وحدت کے خلاف بیان کی مخالفت میں ریلیاں نکال کر سندھ دھرتی سے یکجہتی کا اظہار کریں۔9 فروری کو کروڑوں سندھی اپنی دھرتی سے اظہار محبت کے لیے مزار قائد سے تبت سینٹر تک "سندھ میری ماں ریلی" میں شرکت کریں گے۔ جلسے سے حیدر ملاح، الطاف جسکانی، ڈاکٹر احمد نوناری اور ذوالفقار ہالیپوٹو نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔